بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بہترین خبر،رواں سال معمول کے مطابق حج کے انعقاد کا امکان

دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کیلئے بہت ہی اہم خبر، رواں برس معمول کے مطابق حج کے انعقاد کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے 31 مارچ سے مملکت کے تمام ائیرپورٹس پر فضائی آمد و رفت کی بحالی کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد دنیا بھر میں آباد کروڑوں مسلمانوں کو رواں برس معمول کے مطابق حج وعمرہ ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔گزشتہ برس کرونا وائرس کے پھیلاو اور سفری پابندیوں کے باعث محدود پیمانے پر حج کا انعقاد ہوا تھا۔ سعودی عرب میں مقیم چند ہزار لوگوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔ جبکہ گزشتہ سال کے بیشتر مہینوں میں معمول کے مطابق عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی عائد رکھی گئی تھی۔ تاہم اب ایک سال بعد سعودی عرب میں مارچ کے ماہ میں سعودی حکومت نے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی باعث کروڑوں فرزندان اسلام کو امید ہے کہ وہ ناصرف معمول کے مطابق عمرہ ادا کر سکیں گے، بلکہ ان کیلئے اب معمول کے مطابق حج ادائیگی بھی ممکن ہوگی۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button