بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

ترال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 مجاہد شہید

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)

مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے علاقے اونتی پورہ سیموہ میں ایک مسلح جھڑپ میں 2 مجاہدین کو شہید کردیا۔

جموں و کشمیر پولیس  کے مطابق آپریشن ہنوز جاری ہے۔ منگل کو علی الصبح سیموہ علاقہ میں اس وقت گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں جب سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورسز نے پمپوش کالونی علاقے کو محاصرہ میں لیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دوعسکریت پسند شہید ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ رک گئی ہے لیکن آپریشن جاری ہے۔

شہید مجاہد کا تعلق انصار غزوة الہند تنظیم سے ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق، پولیس ، آرمی کی 42 آر آر اور سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں معلومات پر، سیموہ میں مشترکہ طور پر کورڈن اینڈ سرچ سرچ آپریشن شروع کیا۔ جب مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ اس سے قبل بھارتی فوج نے پیر کے روز جموں و کشمیر کے مینڈھر پونچھ خطے میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ 13 افراد کو شہید کر دیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوج کے عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کی صبح راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے لیس تین افراد شہید کر دئیے گئے۔ فوج کے مطابق جموں ڈویژن میں لائن آف کنٹرول کے کنارے مینڈھر میں فوج کے دستوں کے ساتھ مقابلے میں 10 مزید مجاہدین شہید ہوگئے۔ فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آپریشن میں، جو 28 مئی کو شروع ہوا تھا، ہندوستانی فوج کے دستوں نے مینڈھر سیکٹر میں کنٹرول لائن کے ساتھ اب تک تیرہ افراد کو شہید کیا ہے۔ 

Leave a Reply

Back to top button