قومی
پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
تصورر سے حقیقت کے سفر پر مسلح افواج تمام سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کیے۔
پاکستان نے 28 مئی کو کم ازکم دفاعی صلاحیت حاصل کرکے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔
یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تصور سے حقیقت کے سفر پر مسلح افواج تمام سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتی ہے۔ سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا۔