بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں کورونا، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993ہو گئی

ملک  بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد  159 تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس  514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7993 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد 159ہو گئی  جبکہ کہ 47 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی  گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق  کورونا وائرس سے ملک میں مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3649 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا وائر س کے 2335 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا 1137، بلوچستان 376 اورگلگت بلتستان میں 257 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔اسلام آباد 171 اور آزاد کشمیر میں 48 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 60 اموات ہوچکی ہیں۔ سندھ 48، پنجاب 41، بلوچستان 5 اور گلگت بلتستان میں 3 اموات ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 2 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1868 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔مقامی سطح پرکورونا وائرس کے 55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔ملک کے 588 ہسپتا لوں میں 1496 افراد زیرعلاج ہیں۔ ملک میں16ہزار387افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے1446مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا  جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی  اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آلات بنانے والے یونٹس، شیشہ بنانے والی صنعتیں، سیمنٹ اور کیمیکل پلانٹس، مائنز اور منرل یونٹس،  سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں کھلیں گی، تمام صنعتوں اور کاروبار کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانا لازمی قرار دیا گیا۔

اشتہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button