امدادی مہم میں کرونا وائرس کے خاتمے تک راشن تقسیم کیا جائے۔ بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو ملک بھر میں امدادی پروگرام کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیاہے۔ تمام پارٹی رہنماوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے رابطوں کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔
بیان کے مطابق بھرپور رابطوں اور امدادی سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ممبران پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداران سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا نے غریب نادار طبقہ کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ لاول بھٹو نے کہا کہ امدادی مہم میں کرونا وائرس کے خاتمے تک راشن تقسیم کئے جائیں۔بمخیر حضرات سے بھی تعاون لیا جائے۔پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں امدادی پروگرام میں شامل ہوں۔صوبوں اور آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدور کو بھی گاہ کیا جائے۔ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں پہلے سے شروع کردہ امدادی مشن کو مزید توسیع دیں گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کارکن کرونا وائرس سے بچا ؤکی تمام احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔ادھرپیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔جو لوگ کرونٹائن کی وجہ سے گھروں میں ہیں انکے لئے راشن پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔
کرونا وائرس کے بڑھتے کیسس حکومت کو وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھانی چاہیے۔ کرونا وائرس پھیل گیا تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔ خیبرپختونخواہسپتالوں میں آلات اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی حکومت کی ناکامی ہے۔صحت کے شعبے میں بھی حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔حکومت کو کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات اٹھانے چاہیے۔