بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

موبائل نیٹ ورک بحال رہتا تو8300 سروس سے مزید  2 کروڑ سے زائد ووٹرز کو معلومات مل جاتیں

ووٹ معلوم کرنے کی 8300 سروس سے متعلق اعداد و شمار سامنے آگئے۔ موبائل سروس بند ہونے سے پہلے 2 کروڑ ووٹرز نے 8300 سے معلومات لیں۔ ایک دن قبل  80 لاکھ سے زائد ووٹرز کو تفصیلات دی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موبائل نیٹ ورک بندش نہ ہوتی تو صرف جمعرات 8فوری کو  2 کروڑ سے زائد ووٹرز کو معلومات ملتی۔گذشتہ عام انتخابات کے پول ڈے پر 2 کروڑ ووٹرز نے 8300 سروس سے معلومات سے استفادہ کیا تھا۔

بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق ٹرن آؤٹ کم رکھنے کے لئے ووٹرز کو جدیدذرائع سے محروم کردیا گیا ۔

مزید پڑھیے  الیکشن کمیشن آف پاکستان کا صحافیوں کےلیے عام انتخابات 2024 کے حوالے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
Back to top button