بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فرانس میں بچوں کیلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب

فرانس کے شہر سارسل میں بچوں کیلئے ایک کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے ۔ اور اس کمیونٹی سینٹر کا با قاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ سارسل شہر پیرس سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اور اس شہر کی آبادی 60 ہزار سے اوپر ہے۔

اس کمیونٹی سینٹر میں بچوں کو سپورٹس ، آرٹ ، کلچر کے علاوہ ، تعلیم و تربیت اور پینٹنگ کی کلاسز بھی دی جائیں گی ۔ اس کمیونٹی سینٹر کا نام منتخب کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں سارسل شہر کے ایجوکیشن شعبے سے وابستہ افراد ، سارسل شہر کے میئر فیترک حداد ” Patrick Haddad “سارسل شہر کے انتظامی امور کے سرکاری افسران ۔ شہری انتظامیہ سمیت شہر کے سماجی افراد اس کمیٹی کا حصہ تھے ۔

اس کمیونٹی سنٹر کیلئے درجن سے زاید ایسے افراد کے نام پیش کئے گئے تھے جنکے دنیا بھر کے محتلف خطوں میں تعلیم کیلئے خدمات تھی ۔

 

ملالہ یوسفزئی کا نام بھی اس لسٹ میں تھا ۔ ووٹنگ کے ذریعے ملالہ یوسفزئی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے جس کی وجہ سے یہ کمیونٹی سینٹر انکے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر شہر کے سینیٹر “pierre barros ” پیئر باروس ، سارسل شہر کے میئر فیترک حداد ، ڈپٹی میئر ، سفارت خانہ پاکستان کے افسران ، سکول کے بچوں بچوں ۔ مختلف سیاسی ، سماجی اور ایجوکش کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیے  مہنگائی میں پسی عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا

شہر کے میئر فیترک حداد اور سینیٹر پیئر باروس نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی ان لوگوں کیلئے ان لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں جوآزادی اظہار اور تعلیم کی قدرکرتے ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان کے ہیڈ اف چانسری کاشف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کے نام پر فرانس میں کمیونٹی سینٹر کا بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ ملالہ یوسفزئی پاکستان کا روشن چہرہ ہے ۔

اس پراجیکٹ کو ہیڈ کرنے والے سارسل کے ڈپٹی میئر کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بسنے والی خواتین کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ملالہ نے خواتین کی تعلیم کے لیے جن مسائل اور تکالیف کا سامنا کیا، وہ سب کے سامنے ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں ان کی انہی خدمات کے عوض انہیں امن کا نوبیل انعام بھی دیا جاچکا ہے۔ ملالہ یوسفزئی دنیا بھر میں تعلیم کے بنیادی انسانی حق کی ایک واضح علامت بن چکی ہے۔ اسلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنا فخر کی بات ہے۔

مذکورہ تعلیمی ادارے کا نام اسپاس جون ملالہ یوسف زئی رکھا گیا ہے۔ اسپاس جون فرانسیسی لفظ ہے جس کا مطلب نوجوانوں کی جگہ ہے ۔ اس کمیونٹی سینٹر کے نام کا اردو ترجمہ ملالہ یوسفزئی نوجوانوں کی جگہ ہے ۔

Back to top button