بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

فیصل آباد کے علاقے عامر ٹاؤن کے گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، واقعے میں بچی اور اس کا والد بھی زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کمرے میں تھے والدین دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر گئے ہوئے تھے

وہ واپس پہنچے تو کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی، والد بچوں کو بچاتے ہوئے خود بھی جھلس گیا جبکہ آگ سے کمرے کی چھت گر گئی۔ریسکیو  ترجمان کے مطابق کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی، واقعے میں جاں بحق بچوں میں 6 ماہ کی بچی امبر، 6 سالہ ایمن اور 8 سال کا ارسلان شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹر ی سے اتر گئیں
Back to top button