بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5واں ٹی ٹوئنٹی آج، میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو سے برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، تیسرا اور چوتھا میچ کیویز کے نام رہا، پاکستان کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کیلئے آج ہونے والا آخری میچ جیتنا ہو گا، محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا امکان ظاہر ہے۔

مزید پڑھیے  بابر اعظم ون ڈے بیٹرز کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر
Back to top button