بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

سردی کی لہر کے باوجود تعلیمی ادارے 10 جنوری کو کھل جائینگے، وزیر اعلیٰ پنجاب

موسم سرما کی چھٹیاں ختم،سکول 10 جنوری سے کھلیں گے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیغام جاری کردیا۔ اپنے بیان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سردی کی لہر کے باوجود تعلیمی ادارے 10جنوری سے کھلیں گے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ 10جنوری سے 22جنوری تک سکول ساڑھے 9بجے لگیں گے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننے کی ہدایت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے  پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
Back to top button