بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاؤن کا دس روز میں افتتاح کر دیا جائے گا۔ محسن نقوی

غیر معمولی رفتار، بے مثال معیار۔20 برس سے رکا ہوا منصوبہ چند ماہ میں تکمیل کے قریب پہنچ گیا ۔فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاؤن کا 10 روز میں افتتاح کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاؤن کا دورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا ، فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور منصوبے کے فنشنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے عقبی حصے کی اراضی پر جھاڑیاں ختم کرکے خوبصورت لان بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے 7 روز میں لان تیار کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کے لئے آئے آلات کا معائنہ کیا اور آلات کو جلد نصب کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر تعمیر ہاسٹل کا معائنہ کیا اورہاسٹل کے ساتھ خالی اراضی پر بھی لان بنانے کی ہدایت کی۔سیکرٹری صحت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصوبے پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینٹل کے علاج معالجے کے 30 یونٹس انسٹی ٹیوٹ میں آ چکے ہیں اور 20 یونٹس چند روز میں آ جائیں گے۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم اور محکمہ تعمیرات ومواصلات کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیے  تمام سرکاری کالجوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا حکم
Back to top button