بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیاریوں کو مضبوط بنانے اور جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے موسمیاتی رجحانات کو سمجھنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لیے سیٹلائٹ کی مدد سے نگرانی کی اہمیت اجاگر کی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے ماحول دوست جدت کے فروغ کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا اسٹارٹ اپ فنڈ قائم کیا ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں کو جدید اور تخلیقی حل تیار کرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے جامعات اور نوجوانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجز کے حل کے لیے مقابلوں اور ہیکاتھونز میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی جدید حل کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button