بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان، کویت کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے پرزور

پاکستان اور کویت نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کی اشد ضرورت پر زور دیا ہے جو ایران پر اسرائیل کے حملے اور اس کے جواب میں کویت سمیت مختلف برادر خلیجی ممالک کے خلاف ایران کے جوابی حملوں کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔یہ مفاہمت وزیراعظم محمد شہبازشریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ٹیلی فون پرہونے والی گفتگو کے دوران طے پائی۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے دوران کویت پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اس نازک وقت میں کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button