پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔
اس نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی اور اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی، ملکی سالمیت اور دشمن کے پروپیگنڈا کا موثر جواب دینے کیلئے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو طلباء میں قومی شعور، حب الوطنی اور قومی ترقی کے حوالے سے احساس ذمہ داری اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس موقع پر آئی بی اے کراچی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ملک کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
