وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ باصلاحیت اور قابل نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل روشن کرنے کے لیے تیار ہے۔
وہ آج منڈی بہاالدین میں یونیورسٹی آف رسول میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلبہ کی سہولت کے لیے آئندہ ماہ کے آغاز میں صوبے بھر میں بڑی تعداد میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ منڈی بہاالدین میں ایک تدریسی ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔
مریم نواز نے فارغ التحصیل طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے والدین کو ان کی محنت اور قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت منڈی بہاالدین اور گجرات کے مجموعی طور پر پانچ ہزار پانچ سو اکتیس طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔
