وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مصنوعی ذہانت کے دور میں ابھرتے ہوئے چیلنجز اور تقاضوں کے مطابق تعلیمی نصاب میں جامع اصلاحات اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں قومی مکالمہ برائے تعلیم میں "سیاسی برادری اور تعلیم” کے موضوع پر پینل مباحثے میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔
تعلیم کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بالخصوص دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی اصلاحات کو ترجیح دیں۔
انہوں نے علاقائی تفریق کو کم کرنے کیلئے تعلیمی انفراسٹرکچر، ادارہ جاتی سہولیات اور معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
