عبدالصمد انقلابی کی نظربند حریت رہنماؤں اورکارکنوں کی حالت زار پر تشویش

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے جموں کشمیر اور تہاڑ، اتر پردیش، جودھ پور، ہریانہ، پنجاب٬ وارانسی اور بھارت کی دیگر جیلوں میں نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت اور سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ متعدد نظربند مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں اور جیل حکام کی مجرمانہ بے حسی کی وجہ سے وہ ہڑیوں کا ڈھانچہ بن کے رہ گئے ہیں۔

سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ نظربند کشمیریوں کو کال کوٹھریوں میں رکھا جاتا ہے اور ان پر جسمانی تشدد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی نظر بند حریت رہنما کو دوران حراست شہید کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تمام حریت پسند سیاسی نظربندوں کی ثابت قدمی اور عزم صمیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی جیلوں میں نظربند کیا گیا ہے۔

سینئر حریت رہنما و مجاہد ملت اور اسیرِزندان پیر عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں کا دورہ کریں تاکہ نظربند رہنمائوں اور کارکنوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں۔ بیان میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کریں۔

سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محترم میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب کو مسلسل 13ویں مرتبہ دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات میں شامل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید استقامت، صحت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

تنظیم کے ترجمان کے مطابق اشاعت میں میرواعظ کو سیاسی شخصیات کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے انہیں کشمیر کے چودھویں میرواعظ کی حیثیت سے متعارف کرایا گیا ہے سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ک اگست 2019ءسے ستمبر 2023ءتک میرواعظ کی گھر میں طویل نظر بندی کا بھی سامنا ہوا ہے ۔اب بھی بھارتی انتظامیہ کی طرف سے وقفے وقفے سے نظربندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

↑
Exit mobile version