نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور مختلف عالمی فورمز پر رابطوں اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سمیت آئندہ کثیرالجہتی ملاقاتوں اور اہم سفارتی سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطوں اور تعاون کو مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

↑
Exit mobile version