وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کا فروغ مقامی معیشت کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی مجموعی ترقی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
