اسحاق ڈار کا آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان اگلے سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او سربراہ اجلاس کثیرالجہتی شراکت داری اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے تمام متعلقہ فریقوں کو ہدایت کی کہ اجلاس کی تیاریوں کے لیے مسلسل اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

↑
Exit mobile version