مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہورکموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پرپھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، مہمان خصوصی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

↑
Exit mobile version