محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح مختلف بڑے شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس کے مطابق اسلام آباد میں 12، لاہور میں 18، کراچی میں 23، پشاور میں 15، کوئٹہ اور مظفرآباد میں 10، گلگت میں 3 جبکہ مری میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی ابر آلود اور سرد موسم جبکہ جموں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ان علاقوں میں آج صبح درجہ حرارت سری نگر، شوپیاں اور بارہمولہ میں 5، جموں میں 16، لیہہ میں منفی 4 جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
