وزیراعظم کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر بشیر ورک اور اسد حنیف کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں راشد بشیر ورک اور محمد اسد حنیف کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام کی جانب سے اعتماد کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل بھروسے کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

↑
Exit mobile version