ملک بھر میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 149واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 149واں یومِ ولادت آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فکر انگیز شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری پیدا کی اور ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لیے فکری بنیاد فراہم کی۔

علامہ اقبال کا 1930ء کا تاریخی خطبہ الہٰ آباد برصغیر کے مسلمانوں کو واضح سیاسی سمت دینے اور الگ تشخص و وطن کے مطالبے کو مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔

حکومت نے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یومِ اقبال کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان خصوصی پروگرام نشر کرے گا، جن میں علامہ اقبال کی شاعری، فلسفے، علمی خدمات اور قوم کے لیے ان کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا۔

↑
Exit mobile version