ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق سے متعلق بل منظور کر لیا ہے۔
ترک میڈیا اور خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق پارلیمنٹ میں بل کے حق میں 279 جبکہ مخالفت میں 119 ووٹ ڈالے گئے۔
اس منظوری کو تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف مسلح جارحیت کو تینوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کرنے کی شق شامل ہے۔
معاہدے کا مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور اجتماعی دفاع کے نظام کو فروغ دینا ہے۔
ترک پارلیمنٹ کی منظوری معاہدے کی توثیق کے عمل میں ایک اہم مرحلہ ہے، تاہم اس کے باضابطہ نفاذ کے لیے متعلقہ قانونی اور آئینی مراحل کی تکمیل بھی ضروری ہے۔
