وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تونسہ بیراج کے مقام پر کوٹ ادو میں ٹی ڈی سی پی بلائنڈ ڈولفن ریزورٹ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ دریائے سندھ کے کنارے 120 کنال اراضی پر قائم یہ ماحول دوست ریزورٹ بین الاقوامی سیاحتی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
ریزورٹ میں جدید مہمان نوازی کی سہولتیں، خوبصورت ٹیرس ویوز اور کھانے پینے کے انتظامات فراہم کیے گئے ہیں۔
اس ریزورٹ کی خاص بات سیاحوں کو نایاب دریائے سندھ کی نابینا ڈولفن کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد سیاحت کے فروغ کے ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے۔
