پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات متحرک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں: شِزہ فاطمہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شِزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات روایتی سفارتی روابط سے آگے بڑھ کر تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مشتمل متحرک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آذربائیجان سروس سینٹر کا افتتاح دونوں ممالک کی دوستی کا خوبصورت تحفہ اور عملی مظہر ہے۔

↑
Exit mobile version