پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 325 رنز اسکورکیے۔سری لنکا کی جانب سےکمیندو مینڈس نے 131 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پون رتنائیکے نے77 اور اوشکا فرنانڈو نے 38 رنز اسکورکیے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا، شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔پاکستان نے 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 127 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سعد بیگ نے 74 اور عرفات منہاس نے 61 رنز بنائے، حسن نواز37 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان نے تین ملکی سیریز میں فائنل سمیت 5 میچ کھیلےجن میں سے 4 میچ جیتے جبکہ ایک میں شکست ہوئی۔پاکستان نے پہلی بار ہوم گراونڈ پر انٹرنیشنل ایونٹ جیتا ہے۔
