ڈی جی آئی ایس پی آر کا پشاور میں طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی سیشن، قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی انٹرایکٹو سیشن منعقد کیا۔

سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

↑
Exit mobile version