وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وہ آج اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اس جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیار ڈالنے اور تشدد کا راستہ ترک کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
