محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں سرد موسم متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح مختلف بڑے شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت 11، لاہور میں 17، کراچی میں 23، پشاور میں 15، کوئٹہ اور گلگت میں 6، مری میں 9 جبکہ مظفرآباد میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہمولہ اور لیہہ میں سرد اور خشک موسم متوقع ہے، جبکہ جموں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
علاقے کے مختلف شہروں میں آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سری نگر، بارہمولہ اور پلوامہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں میں 6، جموں میں 13 جبکہ لیہہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
