وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے، تاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔
اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مؤقف پر قائم ہے کہ دنیا کو درپیش متعدد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کو بین الاقوامی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی امن، خوشحالی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد کے حصول کے لیے عالمی ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
