ڈیزل، طیاروں کے ایندھن، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے ڈیزل، طیاروں کے ایندھن، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 357 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 352 روپے 41 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت بھی 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 330 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

↑
Exit mobile version