حکومت نجی شعبے کے تعاون سے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار دوست ماحول کی فراہمی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

وہ آج لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، تجارت اور کاروبار کے فروغ، صنعتی شعبے کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملکی معاشی ترقی اور استحکام میں کاروباری برادری کے اہم کردار کو سراہا۔

اس موقع پر وفد نے وزیراعظم کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ وفد کے ارکان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔

↑
Exit mobile version