پاکستان اور تاجکستان کا تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان اور تاجکستان نے تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے، علاقائی رابطے بڑھانے اور توانائی، سلامتی اور عوامی وفود کے تبادلوں کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس امر پر آج دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین کے درمیان ملاقات میں زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

↑
Exit mobile version