امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، لانگ مارچ اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان پشاور کے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، لانگ مارچ اور دیگر اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں امن کے قیام، عوامی فلاح اور ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

↑
Exit mobile version