زونگ نے پاکستان کی پہلی فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس (Z HomeFi) متعارف کرا دی

پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو اسمارٹ فون سے آگے بڑھا کر پاکستانی گھروں تک پہنچاتے ہوئے پاکستان کی پہلی فائیو جی فکسڈ وائرلیس ایکسس ہوم براڈ بینڈسروس (Z HomeFi) متعارف کرادی ہے جو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی رابطے کے نئے دور کا آغاز ہے۔

زونگ کے سفر میں یہ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس ایک اور اہم سنگ میل ہے جس کا مقصد کنیکٹیویٹی کو ٹیکنالوجی پر مبنی سروسز میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ سروس جدید ترین فائیو جی کو ایک سادہ، قابل رسائی اور صارف دوست ہوم براڈ بینڈ تجربے میں تبدیل کرتی ہے۔ فائبر کی تنصیب، فکسڈ لائن انفراسٹرکچر اور پیچیدہ تنصیبات کی ضرورت ختم کرتے ہوئے یہ سروس گھریلو صارفین کو زیادہ لچک اور سہولت فراہم کرکے تیز رفتار اور قابل اعتماد رابطے کی سہولت دیتی ہے جو موجودہ ڈیجیٹل دورکے صارفین کی بدلتی ضروریات کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

زونگ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس، پاکستان کے دس بڑے شہروں میں دستیاب ہے جس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ صارفین تک جدید ترین ہوم براڈ بینڈ کی سہولت پہنچائی جا رہی ہے۔فی الحال یہ سروس صرف زونگ کے کسٹمر سروس سینٹرز کے ذریعے حاصل ہو رہی ہے تاہم مستقبل میں اس کی دستیابی فرنچائزز تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

زونگ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس،گھریلو صارفین کے لیے ایک درجن پری پیڈ بنڈلزکے ذریعے لچکدار ہوم براڈ بینڈ آپشنز فراہم کرتی ہے جن میں رفتار دس ایم بی پی ایس سے پچاس ایم بی پی ایس تک اور ماہانہ ڈیٹا سو جی بی سے پانچ سو جی بی تک ہے۔ماہانہ ساڑھے چار ہزار روپے سے گیارہ ہزار روپے بمعہ ٹیکس والے یہ بنڈلز مختلف گھریلو بجٹ اور رابطے کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں جن میں روزمرہ کی انٹرنیٹ براؤزنگ سے لے کر اسٹریمنگ جبکہ ورک فرام ہوم اور آن لائن ایجوکشن تک شامل ہیں۔ سروس کے لیے فائیو جی اِن ڈور کسٹمر پریمسز ایکوپمنٹ بائیس ہزار روپے میں دستیاب ہے جو انسٹال کرنے میں آسانی اور فوری رابطے کی سہولت دیتا ہے۔

یہ اقدام زونگ کے ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر معاون کے کردار کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ زونگ اپنے وسیع نیٹ ورک، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور جدید صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے حل تیار کر رہا ہے جو صارفین کے لیے بروقت اور بامعنی سہولت کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنابھی ممکن بناتے ہیں۔

زونگ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر نے اس موقع پر کہا کہ ،”ٹیکنالوجی کی حقیقی قدر اس بات سے متعین ہوتی ہے کہ یہ لوگوں کی روزمرہ زندگی کو کس حد تک بہتر بناتی ہے۔زونگ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس(Z HomeFi ) کے ذریعے ہم فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستانی گھروں تک براہ راست پہنچا رہے ہیں جس سے صارفین کو فائبر کی تنصیب یا فکسڈ لائن انفراسٹرکچر کی پیچیدگی کے بغیر قابل اعتماد اورآسان براڈ بینڈ کا تجربہ حاصل ہوگا۔چاہے آفس ورک ،ایجوکیشن ، اسٹریمنگ، تخلیقی سرگرمیوں یا باہم منسلک رہنے کی بات ہو یہ سروس گھریلو صارفین کو زیادہ لچک اوران کے لیے زیادہ اہم اور ضروری ڈیجیٹل تجربات تک بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرتی ہے۔”

زونگ فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس، کے ذریعے زونگ اپنے برانڈ کے وعدے ”ایسا ہے مستقبل” کو عملی شکل دے رہا ہے، جدید فائیو جی ٹیکنالوجی کو گھروں تک پہنچا رہا ہے جبکہ ایک مربوط،جامع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان کی پہلی فائیو جی فکسڈ وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس فراہم کرکے زونگ اس سفر میں سب سے آگے ہے۔

↑
Exit mobile version