وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مضبوط قومی اور تجارتی برانڈنگ ناگزیر ہے۔ وہ اسلام آباد میں "قومی برانڈنگ، پاکستان کی بڑھتی ہوئی سافٹ پاور اور برانڈ لیڈ برآمدات” کے عنوان سے منعقدہ ایک اسٹیک ہولڈر گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں اعلیٰ درجے کی مصنوعات تیار کرتا ہے جن میں معیاری ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان شامل ہے، لیکن غیر ملکی برانڈز کے تحت فروخت ہونے کی وجہ سے اکثر ہماری مصنوعات اپنی اصل قدر سے محروم رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی برانڈ کی حکمت عملی سات اہم ستونوں پر تشکیل دی جائے گی جن میں ثقافت، برآمدات، گورننس، ڈپلومیسی اور دفاع، تفریح، سیاحت اور کھیل شامل ہیں۔
برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مضبوط قومی اور تجارتی برانڈنگ ناگزیر ہے، احسن اقبال
