لاہور میں ’’ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو‘‘ کا انعقاد

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی فعال معاونت سے ’’ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو‘‘ لاہور میں منعقد ہوئی۔

تقریب نے زرعی شعبے میں جدت کے فروغ، شراکت داریوں کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا۔

کانفرنس کے دوران شرکاء نے زرعی شعبے سے متعلق اہم موضوعات پر غور کیا، جن میں جدید زرعی ٹیکنالوجی، اسمارٹ آبپاشی کے نظام، بیجوں میں جدت اور ویلیو ایڈیشن کے حل شامل تھے۔

شرکاء نے ایسے اقدامات اور حل پر بھی تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد پیداواری کارکردگی اور فصلوں کی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بنانا ہے۔

↑
Exit mobile version