وزیر اعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیر اعظم منگل کی دوپہر لوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے اور ان کی خصوصی پرواز بیلاروس قازقستان کے راستے سوا 8 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 روز امریکا جبکہ 9 دن تک لندن میں قیام کیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا للہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیاْ۔ وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم دوطرفہ و کثیرالجہتی ملاقاتیں کیں۔
