ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں سرد موسم متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح مختلف بڑے شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 14، کراچی میں 21، پشاور اور مظفرآباد میں 8، گلگت میں 2 جبکہ مری میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی سرد اور خشک موسم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک، جموں میں خشک جبکہ لیہہ میں شدید سرد اور خشک موسم متوقع ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 13، شوپیاں میں 3 جبکہ لیہہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کا راج رہے گا۔

↑
Exit mobile version