اسلام آباد(سی این پی)کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری رومینہ خورشید عالم نے پاکستان کو درپیش آبی چیلنجز سے نمٹنے میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت اجاگر کی۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو پانی کی قلت، سیلاب اور آبی تحفظ سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کانفرنس کا انعقاد کمیشن آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ اِن دی ساؤتھ (کومسیٹس) نے کیا، جس میں بارہ ممالک سے 34 ماہرین نے شرکت کی۔
چار روزہ کانفرنس کے دوران تکنیکی سیشنز، مصنوعی ذہانت سے متعلق تربیتی نشستیں اور پینل مباحثے منعقد کیے گئے، جبکہ شرکاء نے پاکستان کے اہم تحقیقی اداروں کا دورہ بھی کیا۔
کانفرنس میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی کے وسائل کے بہتر انتظام، آبی سلامتی کو مضبوط بنانے اور پائیدار آبی نظم و نسق کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
