نیویارک: پاکستان اور بینن نے بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ عزم نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بینن کی وزیر خارجہ کورین اموری برونیٹ کے درمیان نیویارک میں 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کے دوران ظاہر کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار اور بینن کی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بینن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مذاکرات اور مشاورت کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک قائم کرنا ہے۔
