حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج بدھ سے ہوگیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 05 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ نظرثانی آج سے نافذ العمل ہے۔

Exit mobile version