پاکستان اور جاپان نے دوطرفہ روابط کا سلسلہ جاری رکھنے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ عزم نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موٹےگی کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات میں کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، آٹو موبائل اور ڈیجیٹل آئی ٹی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جاپانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔
دونوں جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ تمام فریق دوبارہ مذاکرات کی جانب لوٹیں گے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر عملدرآمد آگے بڑھائیں گے۔
ملاقات میں توانائی کی فراہمی، سپلائی چینز اور عالمی معیشت پر صورتحال کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
