مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی فکر اور تحریروں سے بے حد متاثر ہوں؛ عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی فکر اور تحریروں سے بے حد متاثر ہیں اور انہوں نے مولانا مودودیؒ کی دینی و فکری خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے عبدالصمد انقلابی کا مانا ہے کہ مولانا مودودیؒ نے ان کی زندگی اور فکر پر سب سے گہرے اثرات مرتب کیے ہیں انہوں نے ہمیشہ اس بات کا اعتراف کیا کہ مولانا مودودیؒ نے نہ صرف نئی نسل کو اسلام کا صحیح اور واضح شعور دیا، بلکہ موجودہ دور کے جدید چیلنجز کے سامنے ٹھوس دلائل کے ساتھ اسلام کا مقدمہ پیش کیا اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے ایک عملی انقلابی راستہ دکھایا۔ انہوں نے مولانا مودودیؒ کی تحریروں کا مطالعہ کیا، تو اس نے ان کی زندگی کا رخ متعین کر دیا۔ اسی فکری وابستگی کی بنیاد پر عبدالصمد انقلابی نے جموں کشمیر میں حقِ خودارادیت اور اسلامی تشخص کی بقا کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ وہ مولانا مودودیؒ کے طرزِ تحریر، علمی گہرائی اور بلاغت کے شدید مداح اور ان کے لٹریچر کو امتِ مسلمہ کے لیے ایک روشن شاہراہ تصور کرتے ہیں۔

Exit mobile version