نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ امور و سکیورٹی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالاس سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات، بالخصوص تجارت اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے یورپی یونین کے GSP+ نظام کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی صورتحال کے دوران یورپی یونین کے تعمیری رابطے اور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنے کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کی راہ پر واپس آنے اور تمام فریقوں کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Exit mobile version