الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے لیے آئندہ سال 7 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ سال جنوری یا فروری میں انتخابات کرانے کی درخواست پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ فروری میں موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے پیش نظر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔
