
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک جانےکا خدشہ ظاہر کر دیا
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک جانےکا خدشہ ظاہر کر دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا میں تیل مہنگا ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں80 فیصداضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا، ایک ذمہ دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے، سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے، چاہے 3 کے بجائے 100ملین ڈالرکی گیس منگوانا پڑے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک دن میں18کروڑ روپےکےٹوکن جاری کیےگئے، جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سےگریز کرے، جماعت اسلامی کے وفدکو بتا دیا تھا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے، ،کنوؤں پرکام شروع ہوگیا ہے، اکتوبرکے اندر تیل کی دریافت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی والوں سے کہیں گےکہ وہ حکومت کی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں، اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے، علیمہ خان کی حراست کا انہیں علم نہیں، بلدیاتی نظام یا انتظامی یونٹوں پر اسمبلی میں بحث کریں گے۔















