پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔

دونوں جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Exit mobile version